ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن کا نکاسی کی نالیوں میں پلاسٹک میٹریل اور بھاری سامان پھینکنے سے گریز کرنے کا مطالبہ

94

باغ(سٹیٹ ویوز) ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی نے کہا ہے کہ اندرون شہر نکاسی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔شہری اور تاجر نکاسی کی نالیوں میں پلاسٹک میٹریل اور بھاری سامان پھینکنے سے گریز کریں۔

پلاٹک میٹیریل اور پتھروں کی وجہ سے نکاسی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔ان خیالات کا انھوں نے اتوار کے روز نکاسی کے نظام کی بہتری کی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا شہر کے اندر نکاسی کے نظام کو عوامی تعاون کے بغیر بہتر بنانا مشکل ہے۔

درجن بھر سینٹری ورکرز صفائی کے نظام کو اسی صورت مستقل قائم رکھ سکتے ہیں جب عوامی سطح پر شعور کا مظاہرہ کیا جائے گا۔میونسپل کارپوریشن نے نالیوں کو رواں کرنے کے لیے تیز پریشر کے پانی کا استعمال بھی کیا۔اس موقع پر سابق صدر پریس کلب پرویز الحسن طاہر اور تاجر راہنما الیاس سدوزئی نے کارپوریشن کی طرف سے نکاسی کے نظام کی بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کی سطح پر تعاون وقت کی ضرورت ہے تا کہ دوکانیں اور مکانوں کو برساتی پانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں