اسلام آباد ( سٹیٹ ویوز) ڈسٹرکٹ کونسلر باغ راجہ واجد نورنے کہا ہے کہ عوام 14اگست کے تاریخی جلسے “ہم ہیں پاکستان” میں بھرپور شرکت کریں،سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں راولاکوٹ میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا.
قائد کشمیر سابق وزیراعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کال پہ ریاست بھرسے لوگ بڑی تعداد میں جلسے میں شمولیت کے لیے نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے.
وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے آذادکشمیر کے لوگوں کا ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے۔19 جولائی 1947 کو کشمیریوں کا پاکستان سے الحاق کا فیصلہ آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا مینارہ ہے اور تمام کشمیری اس نظریے کے ساتھ گہری عقیدت رکھتے ہیں قائد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہمیشہ ریاست بھر کی عوام کی درست اور بہترین رہنمائی کی ہے .
14 اگست کا یہ جلسہ اسی تاریخی قرارداد الحاق پاکستان کا تسلسل ہے جس میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کشمیریوں کی واضح اکثریت اپنی شمولیت کو یقینی بنا کر پاکستان اور پاکستان کی حفاظت پر مامور اداروں سے اپنی محبت اور گہری وابستگی کا اظہار کریں گے۔