سردار کلیم ارباب نے 14 اگست کو ہم ہیں پاکستان کے عنوان سے راولاکوٹ میں منعقد ہونے والے جلسے کی کامیانی کی نوید سنادی

58

اسلام آباد ( سٹیٹ ویوز ) معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار کلیم ارباب نے کہا ہے کہ 14گست 2024 کا “ہم ہیں پاکستان ” کے عنوان سے راولاکوٹ میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ میں سابق وزیراعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کال پر ریاست بھر سے لوگ بڑی تعداد میں جلسے میں شمولیت کے لیے نکلیں گے.

عوام 14اگست کے تاریخی جلسے “ہم ہیں پاکستان” میں بھرپور شرکت کرکےسیاسی،شعوری، تاریخی اور سماجی بیداری کا ثبوت دیں۔تاریخی جلسہ مستقبل کی سیاست کا تعین کر ے گا۔ آزادکشمیر بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسے میں شرکت کرکے قائد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کریں گے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے آذادکشمیر کے لوگوں کا ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے۔19 جولائی 1947 کو کشمیریوں کا پاکستان سے الحاق کا فیصلہ آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا مینارہ ہے.

اہلیان پونچھ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوے بھر پور شرکت کریں گے اور پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کریں گے اس حوالے سے رابطہ مہم شروع ہے اور لوگوں میں بھرپور جوش اور جذبہ پایا جا رہاہے ۔

لوگ اپنے محبوب قائد اور ہم ہیں پاکستان نعرے کے خالق قائد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سننے کے لیے بے تاب ہیں ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔تاریخ ساز جلسہ کشمیری قوم کی قربانیوں اور نظریاتی مستقبل کی ترجمانی کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں