غازی ملت سرداد محمد ابراہیم خان نے 1947 میں ظالم مہاراجہ کی مطلق العنانیت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا،سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم آزاد کشمیر

167

سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار افنان نواز نے سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ بانی آزاد کشمیر غازی ملت سرداد محمد ابراہیم خان کی قیادت اور درست فیصلوں کا ثمر ہے کہ یہ خطہ آزاد ہوا۔

غازی ملت سرداد محمد ابراہیم خان نے 1947 میں ظالم مہاراجہ کی مطلق العنانیت کے خلاف الم بغاوت بلند کیا اور برصغیر کی تاریخ کا اہم ترین انقلاب برپا کیا۔ باغی حکومت کی نہ صرف بنیاد رکھی بلکہ اس سے پہلے 19 جولائی 1947 کو کشمیری قوم کی درست رہنمائی کرتے ہوئے قرارداد الحاق پاکستان منظور کرائی جو آج بھی کشمیری قوم کی منزل ہے۔

غازی ملت نے آزاد کشمیر بنانے کے بعد اقوام متحدہ میں بھی نمائیندگی کی اور تمام عمر کشمیری تشخص کے لیے جدوجھد جاری رکھی۔ سرداد محمد ابراہیم خان کی اس خطہ میں جمہوری ادارے بنانے اور ان کو مستحکم کرنے میں بھی کلیدی کردار رہا ہے ۔

ہم ان کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج اس خطہ میں ہر شخص کو اپنی بات کرنے کی آزادی ہے۔ سردار محمد ابرہیم خان کا کردار رہتی دنیا تک سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور ان پر تنقید کرنے والے تاریخ میں کہیں گم ہو جائیں گے ۔

سردار ابراہیم خان کشمیری قوم کے محسن ہیں اور ان کے بتائے ہوئے طریقے پر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں تکمیل پاکستان کی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں