حسن نواز کے علاوہ آزادکشمیر کے وزیر حکومت عامر یاسین بھی برطانوی عدالت نے دیوالیہ قرار دیئے جا چکے

167

لندن (نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم پاکستان و مسلم ن کے سربراہ میاں نواز شریف کے فرزند حسن نواز شریف کے ساتھ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی صدر چوہدری یاسین کے فرزند و وزیر حکومت چوہدری عامر یاسین بھی ماضی میں لندن میں بینک کرپٹ و دیوالیہ قرار دے دیئے گئے تھے، اس سے قبل یہی وزیر موصوف لندن میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں، یاد رہے کہ اس وقت وزیر موصوف کے اوپر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور وزیر حکومت چوہدری عامر یاسین نے برطانیہ میں کئی مرتبہ اپنا نام بھی تبدیل کر رکھا ہے.

تفصیلات کے مطابق حسن نواز کے برطانیہ میں دیوالیہ ہونے کی خبر کے بعد مزید چھان بین کے بعد معلومات سامنے آئی ہیں کہ آزاد کشمیر کے وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ عامر یاسین بھی برطانیہ میں دیوالیہ ہوئے ہیں۔زرائع کے مطابق اس سے قبل چوہدری عامر یاسین برطانیہ میں سنگین جرائم میں 16 ماہ کی جیل بھی کاٹ چکے ہیں اور تاحال قتل اور دہشتگردی کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

عامر یاسین کو 16 ماہ کی سزا 4 مئی 2010 کو سنائی گئی تھی، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر موصوف برطانیہ میں متعدد بار اپنا نام بھی تبدیل کر چکے ہیں جو کہ بطور عوامی نمائندہ انکی ساکھ پر سیاہ دھبے کی مانند ہے۔ ان تفصیلات کے منظر عام پر آنے کے بعد سوالات نے جنم لینا شروع کیا ہے اور عوامی حلقوں میں وزیر موصوف کے کارناموں پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

صحافتی حلقوں میں اس وقت یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ ایک شخص جو خود دیوالیہ ہونے کے ساتھ کئی مقدمات کا سامنا کر رہا اسکے پاس کون سا اخلاقی جواز تھا کہ لندن میں مقیم معروف کشمیری صحافی ابرار قریشی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔زرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ وزیر ڈزاسٹر مینجمنٹ عامر یاسین کے بعد کئی اور کشمیری سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آنے کا خدشہ ہے جو برطانیہ میں دیوالیہ ہو چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں