اسلام اباد: رائزنگ پاکستان موومنٹ کی کولیبریشن کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

147

اسلام اباد(سٹیٹ ویوز) پوسٹ گریجویٹ ماڈل کالج اسلام اباد میں رائزنگ پاکستان موومنٹ کی کولیبریشن کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر ایک پر وقار تقریب میں سٹوڈنٹس کی طرف سے بنائی گئی کلائمٹ چینج ایفیکٹس پر مشتمل تصاویر کی نمائش کی گئی تقریب کے انعقاد میں مکمل پاکستان پارٹی عائشہ لاثانی سکول اور فائنڈ فوکس فلمز نے بھی نے بھی تعاون کیا وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن شہر یار میمن نے بطور خاص اس تقریب مین شرکت کی تقریب کے اغاز میں پوسٹ گریجویٹ ماڈل کالج اسلام اباد ایچ ایٹ کے پرنسپل اطہر السلام نے کہ تقریب کے شرکاء کو ان کی امد کے لیے خوش امدید کہا اور اس تقریب کو ممکن بنانے کے لیے سٹوڈنٹس نے جس جوش اور جذبے کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تصاویر بنائیں اس پر ان کے ویژن کو سراہا اور کلائمٹ چینج کے خطرے کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے اقدامات کی طرف توجہ دلائی .

رائزنگ پاکستان موومنٹ کی جانب سے سٹاپ دی چینج کے نام سے ڈاکومنٹری بھی شرکا کے سامنے پیش کی گئی جس میں پاکستان بھر سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو افلم کیا گیا ہے اورپاکستان میں دھند اور پانی کی الودگی کو نمایاں طور پر دکھایا گیا فائنڈ فوکس فلمز کی جانب سے سید حسنین شاہ کی پروڈکشن راول ڈیم کے پانی میں موجود خطرناک کیمیکلز اور الودگی کی صورتحال پر بنائی گئی فلم پیش کی گئی تقریب میں ازاد کشمیر باغ سے بریگیڈیئر (ر)ڈاکٹر محمد خاں (ماہر تعلیم ) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کو سنجیدہ لینے اور جنگی بنیادوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے حل کے لیے اقدامات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ملک بھر میں اگاہی پروگرام کو جاری رکھنے کی طرف توجہ دلائی عائشہ لاثانی سکول کے پرنسپل مسز نور قریشی کی جانب سے کالج انتظامیہ کے تعاون کو سراہا گیا اور اس تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ کس طرح سے ہم بہت چھوٹے پیمانے سے بھی ایک ایک پودا لگا کر اب و ہوا کو بہتر بنا سکتے ہیں مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین سید متین ہاشمی نے گرین انرجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فیکٹریوں کے دھوئیں اور ٹریفک کے سبب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر زور دیا تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن شہریار میمن نے نہ صرف سٹوڈنٹس کے اس طرز عمل کی تعریف کی جس لگن اور محنت سے انہوں نے یہ تصاویر بنائی اور کلائمٹ چینج کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا .

بلکہ وہ سٹوڈنٹس میں گھل مل گئے اور ان سے گفتگو کی پوسٹ گیجویٹ ماڈل کالج ایچ ایٹ کے سٹوڈنس اور اساتزہ پروفیسر مشتاق احمد اور اشعر وانی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ماڈلز اور فلمز بھی تقریب میں پیش کی گئیںں تقریب کے اختتام پر چیف ارگنائزر رائزنگ پاکستان سید بختی شاہ ترمذی نے کلائمٹ چینج کی کی تھریٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا رائزن پاکستان موومنٹ کی جانب سے اس تقریب کے ارگنائزرز رخشندہ تسنیم زاہد حسین ملک اور صائمہ بھٹی نے تمام شرکا کو ان کی امد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کے حوالے سے اونس پروگرامز کو جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا اور اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے سب کی سب کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں