تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں خالد یوسف چوہدری کو نئی ذمہ داریاں‌ملنے پر راجہ فرخ ممتاز کی مبارک باد

162

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت کی جانب سےمرکزی رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان اور خالد یوسف چودھری کو سیکرٹری کوآرڈینیشن، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نامزد کیا جانا آزاد جموں و کشمیر کے لیے اعزاز اور ایک بڑی قومی ذمہ داری ہے۔
یہ منصب 8 فروری کی عوامی مہم کی حکمتِ عملی، اتحادی جماعتوں و صوبائی تنظیموں کے باہمی رابطے اور معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی جیسے اہم فرائض کا متقاضی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ فرخ ممتاز نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خالد یوسف چودھری کو اس اعتماد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کی امید کرتے ہیں‌کہ وہ تحریک کے مشن کو مزید استحکام اور بلندی عطا کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں