ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

104

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کولمبو میں شیڈول گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے آج کھیلے گئے دیگر میچز میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے اور گروپ اے میں امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں