ایران کا امریکا و اسرائیل کو پیغام ،اختتام اب آپ کے ہاتھ میں نہیں، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا

202

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر ہونے والے حملوں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ایرانی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں حملے کیے گئے ہیں۔

تہران کے مضافات میں میزائل حملوں کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی و اسرائیلی حملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔سربراہ ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں