آیت اللہ سید علی خامنائی عالم اسلام کے نامور عالم دین، مصلح، مدبر اور صاحب بصیرت سیاستدان تھے ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ پاکستان

215

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)معروف این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ پاکستان نے ایرانی رہبر آیت اللہ سید علی خامنائی کی امریکہ و اسرائیل کے حملے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے. ایک تعزیتی بیان میں انسپاڈ نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنائی عالم اسلام کے نامور عالم دین، مصلح، مدبر اور صاحب بصیرت سیاستدان تھے ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے اپنے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر کے مثال قاہم کی ہے آنکی مذہبی, علمی، سیاسی اور قاہدانہ صلاحیتوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ اسلام کی سربلندی اور اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شھید ہوئے اور قوموں کو سبق دے گے کہ مذہب اور ملک کے لئے قربان ہونا ہی اصل زندگی ہے.انسپاڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی شھادت مسلمانوں کی اجتماعی بے حسی اور مسلم ممالک میں اتحاد نہ ہونے اور دشمنوں کا ساتھ دینے کا المیہ ہے.

جس کے اثرات پورے خطے میں عدم توازن اور تقسیم در تقسیم کے عمل کا شاخسانہ اور یہودیوں اور ان کے پروردہ ایجنٹوں کے خلاف مزید نفرت کا باعث ہو گی، انسپاڈ نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ امت مسلمہ اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے لئے متحد ہو کر اپنا متفقہ ایجنڈا بنائے اور دشمن کا ایجنڈا چھوڑ کر وحدت المسلمین اور اپنے ملک کی فلاح کو مقدم بناہے ورنہ دشمن ایک ایک کر کے ہمیں نیست و نابود کر دے گا۔

عراق، لیبیا، عراق اور افغانستان کی مثالیں پہلے سے موجود ہیں اور فلسطین و کشمیر کے مسلمہ تنازعات ہنوذ ہمارے سامنے ہیں۔انسپاڈ نے ایت اللہ سید علی خامنائی کے خاندان اور ایران کے عوام سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے یک جہتی کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو پہلے سے زیادہ اپنے سیاسی و سفارتی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں