سول ایوی ایشن کاکراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ

138

کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق یہ فضائی روٹ 3 مارچ سے 31 مارچ تک صبح 9 تا دن 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے جب کہ اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے مخصوص فضائی روٹس مہیا نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں