بھارت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن مہم چلائے جانے کا انکشاف

194

بھارت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن مہم چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان سے متعلق منفی تاثر پھیلانے کے لیے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے، افغانستان کے ساتھ مل کر بھارت کی جانب سے اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن حملے کیے جا رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی شناخت رکھنے والے درجنوں اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف منظم اور اسٹریٹجک پروپیگنڈا آپریشن لانچ کیا گیا۔

ڈس انفارمیشن مہم کا آغاز آئی این این ایران نیوز اور ایران ٹی وی جیسے گھوسٹ ایکس اکاؤنٹس سے کیا گیا، پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پر امریکا کے لیے تیل ترسیل کا جھوٹا الزام لگا کر نفرت انگیز پروپیگنڈے کو بنیاد فراہم کی گئی، بھارتی ڈس انفارمیشن حملے کا مقصد امن کوششوں کے کلیدی کردار پاکستان کو متنازع بنانا تھا۔

گھوسٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کو ایران مخالف اور مغربی ایجنڈے کا حصہ دکھانے کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، ڈس انفارمیشن عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں