وزیر اطلاعات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت کو ایک بار پھر آئینہ دکھادیا

50

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی مکاری کھل کر سامنے آچکی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت آج تک دنیا کوئی جواب نہیں دے سکا۔بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام کے واقعے کو ایک سال گزر چکا.

یہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جس کا اسکرپٹ پہلے سے تیار تھا، واقعے کی ایف آئی آر 10 منٹ بعد ہی درج کرکے الزام پاکستان پر لگادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو بیرونی اور بیرونی معاملات کو اندرونی بناکر پیش کرتا ہے، دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے .

جسے وہ بیرونی معاملہ بناکر پیش کرتا ہے جبکہ کشمیر تسلیم شدہ بین الااقوامی مسئلہ ہے جسے بھارت اپنا اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کا پروموٹر اور پاکستان دہشت گردی سے متاثر ملک ہے، پاکستان پہلگام میں نشانہ بننے والے شہریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے.

پاکستان نے اس واقعے پر غیر جانبدار بین الاقوامی انکوائری کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت کا انکار یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوت اور انکوائری کے فوری طور پر پاکستان پر الزام دھر دیا، پاکستان نے ثبوت مانگا تو بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

یہ ایک مکمل طور پر جھوٹا آپریشن تھا جسے بھونڈے طریقے سے انجام دیا گیا، آج تک دنیا سوال پوچھ رہی ہے مگر بھارت کے پاس دینے کو کوئی جواب نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں