ایس سی اونے گلگت بلتستان کو جدید دنیا سے جوڑنے کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا

66

اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے وادی اشکومن، سانڈی، ضلع غذر کے دشوار گزار راستوں کے باوجود 4جی سروس فراہم کر دی۔اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کے تحت دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی مقامی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ وادی اشکومن اور سانڈی میں 4جی سروس کی اَپ گریڈیشن ترقی، عزم اور خدمت کے جذبے کی روشن مثال ہے۔

ایس سی او نے رابطوں کی بہتری، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے 4جی سروسز کی اَپ گریڈیشن کو ممکن بنایا۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس سی او کی کوششوں اور انٹرنیٹ اَپ گریڈیشن کے باعث علاقے میں ڈیجیٹل سروسز کے معیار میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔

مقامی شہری کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے جدید نیٹ ورک کے بدولت اب ہم اپنے گاؤں میں رہ کر ہی پوری دنیا سے جڑے ہوئے ہیں، تیز رفتار انٹرنیٹ کا قیام طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک سنگ میل ہے، امید ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

مشکل ترین جغرافیہ میں سہولیات کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ادارے عوامی خدمت کیلئے پُرعزم ہیں۔ ایس سی او کا یہ احسن اقدام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں یکساں ترقی اور خوشحالی کی ایک مضبوط کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں