لحاظی طبیعت

محکمہ کے سربراہ نے ضلعی سربراہ کو خط لکھا کہ شکایت ہے کہ شہرمیں پینے کا پانی مہیا کرنے کیلئے جو پائپ نصب کئے جارہے ہیں ان کے اندرونی حصہ میں حفاظتی تہہ نہیں لگائی جس سے پانی زنگ آلود ہوکر لوگوں میں بیماریاں پھیلائے گا ۔محکمہ کا جواب موصول ہوا کہ جسے آپ زنگ کہہ رہے ہیں یہ آئرن آکسائیڈ ہے جوجسمانی نشونما کیلئے بہت ضروری ہے ۔اس پر محکمہ کے سربراہ نے ہدایت دی کہ حکومت کا کام صرف پانی مہیا کرنا ہے یہ جو اضافی آئرن آکسائیڈ مہیا کیا جا رہا ہے اس کیلئے فی گھر اضافی چارجز وصول کئے جائیں کیونکہ اس شہر کے لوگ لحاظی طبیعت کے ہیں اضافی چارجز بھی اداکردینگے۔