حکم کی تعمیل

میں نے گھر میں نیا ملازم رکھا اور اسے ہدایت دی کہ تم نے صرف وہی کچھ کرنا ہے جس کیلئے میں کہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔ملازم نے جواب دیا سرآپ کے حکم کی تعمیل ہوگی ،ایک دن جبکہ میں گھر سے باہر تھا اس نے مجھے ٹیلیفون کیا اورکہا کہ کچھ مہمان آئے ہیں میں نے اسے کہا کہ مجھے گھر آنے میں دو گھنٹے لگیں گے مہمانوں کو چائے پانی پوچھتے رہنا ۔گھر واپس آکر میں نے مہمانوں سے پوچھا کہ ملازم نے چائے پانی کیلئے آپ کو پوچھا ہوگا؟وہ کہنے لگے دوگھنٹوں میں ملازم نے چھ دفعہ چائے پانی کا پوچھا لیکن چائے پانی ایک دفعہ بھی نہیں پلایا ،ملازم کو میں نے کہا کہ تم نے یہ کیا کیا ہے ؟ملاز م کہنے لگا سر آپ نے چائے پانی پوچھنے کا حکم دیا تھا پلانے کا نہیں میں نے تو صرف آپ کے حکم کی تعمیل کی ہے۔