death

سیاسی و سماجی رہنما اشرف خان سپردخاک کردیئےگئے

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)سابق صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان کے مشیرسردارخالداشرف سابق مشیر کے والد محمد اشرف خان راولاکوٹ کے نواحی علاقے بنگوئیں پاچھیوٹ میں سپردخاک کردیئے گئے۔

مرحوم سردارخالداشرف،سردار مقصود،سردارعابد کےوالد سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر سردار تنویر الیاس کے چچا سردار ابرار خان کے سسرتھےجبکہ مسلم کانفرنسی رہنما سردار منظور کےپھوپھا تھے،مرحوم کی تجحیزوتکفین میں سردارتنویرالیاس اورممبرقانون ساز اسمبلی سردارصغیرسمیت یونین کونسل بنگوئیں،ہورنہ میرہ اورٹائیں کی سیاسی و سماجی شخصیات،وکلاء،صحافیوں اوردیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔