سونم کپور نے کہاں تک تعلیم حاصل کی ؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑی لیسن انڈیا پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کامقصد بھارت کے ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے 12ویں جماعت کے بعد تعلیم حاصل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے، اس لئے میں یونیورسٹی جارہی ہوں اور 30 سال کی عمر میں بھی اپنی تعلیم مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔واضح رہے سونم کپور تعلیم کے فروغ کیلئے جیمز ایجوکیشن، یونیسیف، ریلائنس گروپ اور گلوبل گولز مہم کا بھی حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں