firing

شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ڈھوک چراغ دین میں شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔