اچھا ہے میرے والد زندہ نہیں ہیں: شاہ رخ خان

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اکثر وبیشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فینز کے ساتھ اپنے جذبات شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے والد میر تاج محمد مرحوم کی یاد میں ان کے کچھ الفاظ شیئر کئے۔شاہ رخ خان نے لکھاہے کہ میں اپنے فریڈم فائٹر والد کی اس نصیحت پر عمل کرتا ہوں،آپ جتنے خاموش ہوتے ہیں، اتنے ہی زیادہ آپ سننے کے قابل ہوجاتے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا، ‘اچھا ہے میرے والداس وقت دنیا میں نہیں ہیں، ورنہ وہ کچھ لوگوں کی باتیں سن کر اداس ہوجاتے۔
اگرچہ شاہ رخ خان نے اپنے اس پیغام کے پسِ منظر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، تاہم ان کی ٹوئیٹ سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی دکھ کا شکار ہیں۔اگر بات کام کے حوالے سے کی جائے تو شاہ رخ اس وقت ایمسٹرڈیم میں امتیاز علی کی فلم ‘دی رنگ’ (The Ring) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما ایک گجراتی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ شاہ رخ خان پنجابی ٹورسٹ گائیڈ کا کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی فلم ‘رئیس’ اگلے برس ریلیز کی جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں