“بھارت چھوڑ دیں”فواد خان کے نام انتہاپسندوں کا کھلا خط

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بنیا پن اور ذہنیت ایک بار پھر بے نقاب ہونے لگی۔ اب ان انتہا پسندبھارتیوں کے لفاظی حملوں کا نشانہ پاکستانی اداکار فواد خان بنے ہیں۔ان کو بھارت چھوڑنے کا خط لکھا گیا ہے ساتھ ہی بالی ووڈ کو ان کا بائیکاٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی اور معروف بلاگر سومیادپتا بینر جی نے فواد خان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں اداکار سمیت تمام پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کا کہتے ہوئے بالی ووڈ سے بھی پاکستانی اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ فواد پر چند سالوں میں ہم نے بہت محبت نچھاور کی ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتے لیکن موجودہ کشیدگی میں فواد نے خود کو الگ رکھا ہے ۔ اس لئے ڈیئر فواد اب وقت ہے کہ آپ اپنے وطن واپس جائیں۔اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے لوگوں کو بھی کہا گیا ہے کہ فواد خان کا بائیکاٹ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں