سونا پھر سے سونا ہو گیا

کراچی(سٹیٹ‌ ویوز)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر52ہزارروپے سے تجاوزکرگئی۔جمعرات کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈالرکے ریکارڈ اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1333ڈالرپر جا پہنچی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں500روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار900روپے سے بڑھ کر52ہزار400روپے پرجاپہنچی اسی طرح429روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار914روپے ہوگئی جبکہ30روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت770روپے ہوگئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں