اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان

کراچی(سٹیٹ ویوز) انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں3پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.80روپے سے بڑھ کر104.83روپے اورقیمت فروخت104.85روپے سے بڑھ کر104.88روپے پرجاپہنچی اسی طرح 10پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید104.90روپے سے بڑھ کر105روپے اورقیمت فروخت105.10روپے سے بڑھ کر105.20روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں90پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید115.90روپے سے بڑھ کر116.80روپے اورقیمت فروخت117.40روپے سے بڑھ کر118.30روپے پرجاپہنچی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید135.50روپے سے بڑھ136 اورقیمت فروخت137روپے سے بڑھ کر137.50روپے ہوگئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں