اوم پوری کی فلم کا نیا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اوم پوری پر فلمائے جانے والی نئی فلم گاندھی گیری کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم رواں سال 14 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہدایتکار سنجے مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گاندھی کے بنائے گئے اصولوں پر مبنی ہے، جس کا مقصد بھارت میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی نشاندہی کرنا ہے۔گزشتہ دنوں اس فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں 500کے ایک نوٹ پر کیا گر گئے گاندھی تحریر ہے، جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ لو گ گاندھی کے اصولوں کو بھول گئے ہیں۔فلم گاندھی گیری کو آگمان فلمز پرائیوٹ لمیٹڈ نے پرڈیوس کیا ہے جبکہ فلم میں سدھیر جین، پرتاپ سنگھ یادیو، اوم پوری، سنجے مشرا، انوپم شیام اور مکیش تیواری مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں