ایل او سی ٹریڈ 99 روز بعد بحال

ہٹیاں بالا(سٹیٹ ویوز) بھارت کےزیرانتظام کشمیر میں جاری کرفیو اور کشیدہ حالات کے دوران سرینگرمظفرآباد دو طرفہ تجارت 99 روز بعدبحال کردی گئی۔

لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی ،اوڑی امن برج سے 13 مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی۔پاکستان کےزیرانتظام کشمیر سے ایک مال بردار ٹرک جبکہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر گیا جبکہ بھارت کےزیرانتظام کشمیر سے بارہ مال بردار ٹرک پاکستان کےزیرانتظام کشمیر آئے۔
یاد رہے کہ دو طرفہ تجارت یکم جولائی کے روز عید الفطر کی تعطیلات کے دوران معطل کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں