ناردرن بائی پاس پولیس نے بڑے پیمانے پرایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی( رپورٹ :آصف خان )ایس ایس پی ویسٹ کی سخت ہدایات ناردرن بائی پاس پر پولیس کی پیٹرولنگ میں اضافہ اسمگلروں پر کڑی نظر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلروں کی نت نئے طریقوں سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام ۔

بیس ہزار دو سو لیٹر ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام ناردرن بائے پاس پر ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ کی کامیاب کاروائی ٹرالر کے کنٹینر میں بنائے گئے خفیہ ٹینک سے 20ہزار دوسولیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والا ڈرائیور عبدالصمد ولد محمد شریف گرفتار ۔

ڈرائیور نے دوران تفتیش بتایا کہ بلوچستان سے کراچی ڈیزل اسمگل کرنے پر سختی کی وجہ سے اسمگلر مختلف نئے طریقوں سے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ملزم عبدالصمد نے دوران تفتیش بتایا کہ گاڑی کا مالک ہاشم لالا نامی شخص ہے پولیس نے ڈیزل کی گاڑی نمبر TLR 071 کو تحویل میں لے کر ملزم کو لاکپ کردیا۔