ہمنوا لیڈیز کلب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ارم قلبانی کے اعزاز میں الوادعی تقریب

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) سعودی عرب کی معروف سماجی اور فلاحی لیڈیز تنظیم ” ہمنوا لیڈیز کلب ” کے زیراہتمام ریاض کی معروف سماجی شخصیت اور ہمنوا لیڈیز کلب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ارم قلبانی کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد پاکستان سفارتخانہ میں کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے اعلی افسران ان کی بیگمات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے مردخواتین نے بھر شرکت کی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری نعمت اللہ کی تلاوت قرآن مجید سے کیاگیا جبکہ نئی جنرل سیکرٹری شمائلہ شہباز نے نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انتہائی خوبصورت جملوں کے ساتھ ڈاکٹر ارم قلبانی کو خراج تحسین کیا بعد ازاں تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے کہا ڈاکٹر ارم قلبانی کے مختلف سفارتخانوں میں بطور ڈاکٹر قابل ستائش کردار کو دیکھتے ہوئے انہیں حقیقت میں پاکستان کی ایسی سفیر کا خطاب دیا جو مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں پاکستان کا انتہائی سافٹ امیج قائم کیے ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر ارم قلبانی سعودی عرب سے جاتے ہوئے محبتوں کا اثاثہ ساتھ لے جارہی ہے امید کرتا ہوں کہ کینیڈا میں بھی اپنی خدمات کو اسی طرح جاری رکھتے ہوئے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی انہوں نے کہا ڈاکٹر ارم قلبانی وہ قابل فخر خاتون ہے جو کہ عرصہ دراز سے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرتی رہی ہے ریاض کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سفیر پاکستان نے کہا کہ ریاض کی کمیونٹی واقعی ہی بہت متعد ہے جس کو دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے انشاءاللہ سفارتخانہ پاکستان بھی اپنی کمیونٹی کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گا مہمان خصوصی نے کہا ریاض میں پاکستانی سکول کی بلڈنگ کا مسئلہ بہت جلد حل کر لیں گے بچوں کی تعلیم پر بہتر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

سفیر پاکستان نے پر وقار تقریب کے انعقاد پر ہمنوا لیڈیز کلب کی تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا ہمنوا لیڈیز کلب کی صدر بلقیس صفدر نے کہا کہ ارم قلبانی کا خلا پورا کرنا انتہائی مشکل ہے انہوں نے بطور جنرل سیکرٹری جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ روحانی رشتہ ہے پاک سعودی عوام بھی ایک دوسرے کے سکھ دکھ کے ساتھی ہیں بلقیس صفدر نے تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئیندہ بھی کمیونٹی کی خواتین کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ڈاکٹر ارم قلبانی نے کہا کہ جتنی محبت عزت اور پیار یہاں کی کمیونٹی سے ملا ہے اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کروں گی انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی محبتیں اور خلوص سمیٹ کر جا رہی ہوں انشاءاللہ جہاں بھی رہوں گی اپنے پیارے ملک پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتی رہوں گی ڈاکٹر ارم قلبانی نے کہا کہ تقریب میں آپ سب کی آمد نے مجھے تقویت دی ہے ۔

تقریب میں ساجدہ چوہدری میمونہ مرتضی ، تسنیم امجد ، محمد اصغر قریشی ، محمد خالد رانا ، اور دیگر نے ڈاکٹر ارم قلبانی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا تقریب میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول کے بچوں نے ملی نغموں اور پاکستانی گیتوں پر ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی آخر میں ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے ڈاکٹر ارم قلبانی کی بے مشال خدمات پر ان کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی تقریب کے معزز مہمانوں نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر ہمنوا لیڈیز کلب کی تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا یاد رہے ڈاکٹر ارم قلبانی رائل انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن ایسوسی ایشن کی جانب سے اکیڈیمک ایکسیلیسن ” گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔