پی ٹی آئی دبئی نےسیاسی اورنظریاتی مخالفین کو بےنقاب کردیا

دبئی (سٹیٹ ویوز) تحریک انصاف کواوورسیز کشمیریوں نےمضبوط قوت بنا دیاہے.کشمیری اپنے قائد کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں.

پاکستان تحریک انصاف یو اے ای نے جس عزم اور حوصلے کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں (دبئی ‘شارجہ ‘ابو ظہبی ) تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا اور دوسری پارٹیوں سے لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ‘ ان کامیابیوں نے نہ صرف سیاسی مخالف بلکہ نظریے کےنام اور چھوٹی شہرت حاصل کرنے والوں کو بری طرح بےنقاب کیا ۔

ان خیالات کا اظہارعبدالسلام پومبلا(چیف آرگنائزر پی ٹی آئی دوبئی) مون گجر(صدر پی ٹی آئی دوبئی) سردارانعام عباسی (سینئرنائب صدر پی ٹی آئی دوبئی) عارف کھٹانہ (جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی دوبئی) فیاص راجہ (نائب صدر پی ٹی آئی دوبئی) نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا.

پی ٹی آئی رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں پارٹی بیرسٹر سلطان کی زیر سرپرستی متحد و منظم ہے.چند لوگ بلیک میلنگ کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرکے رہے اور قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استمعال کرتے ہیں جو نا قابل برداشت ہیں۔ہم ان شر پسند عناصرکی بھرپور مذمت کرتے ہیں.

اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگرعہدیداران شیراز ناز،ساجد، سردار مدثر، افتخار راجہ، سردار محفوظ احمد کا کہنا تھا کہ ہم یو اے ای ٹیم اپنے قائد کی ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں یو اے ای ٹیم نے میرٹ کے ساتھ ابو ظہبی شارجہ دوبئی کی تنظیم تشکیل دی ہیں اور تمام لوگ اپنے فرائض اچھے طریقے سے انجام دے رہے ہیں.