خلیلہ علی کےاعزازمیں راجہ راشد کی جانب سے عشائیہ

دبئی(سٹیٹ ویوز)میپلز رئیل اسٹیٹ کےچیف ایگزیکٹو آفیسر و پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر گلف کے جنرل سیکرٹری راجہ راشد علی خان کا عالمی باکسنگ چمپیئن محمد علی مرحوم کی سابق اہلیہ خلیلہ علی کے اعزاز میں عشائیہ، عشائیہ میں ڈاکٹر ذوالفقار ،لطیف بھٹی۔ منیجنگ ایڈیٹر سٹیٹ ویوز شہزاد خان ،فرحان ناصر ،افتخار ہمدانی ،عبدالمجید اور دیگر کی شرکت۔

شرکاء عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے خلیلہ علی نے کہا کہ میں نے جب اسلام قبول کیا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری زندگی بدل گئی ہے۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے میری زندگی میں کوئی خاص خوشی تھی اور نہ ہی روح کا سکون حاصل تھا۔محمد علی مرحوم کی شکر گزار ہوں کہ جسکی بدولت میں نے مذہب اسلام قبول کیااور آج الحمداللہ میں اسلام کے اسلاف سے معطر ہوں ۔

انکا مزید کہنا تھاکہ وہ تمام لوگ خوش نصیب ہیں جنھوں نے محمد علی مرحوم کے کہنے پر اسلام قبول کرکے اپنی نئی زندگی شروع کی ۔

تقریب میں موجود تمام شرکاء نے عالمی باکسنگ چمپیئن محمد علی کی عالمی شہرت کومشہور کھلاڑیوں کی لسٹ میں اولین درجہ کے کھلاڑی ہونے کی حثیت کو سراہا۔اس موقع پر خلیلہ علی نے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ساری دنیا میں یتیموں اور بیواؤں کے لیےاپنی زندگی مختص کئیے ہوے ہیں اور اس سلسلہ میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی خدمات کو جاری رکھنے کے عہد کو دھرایا۔

تمام شرکاء اور خصوصاً منتظمین نے راجہ راشد علی ،ڈاکٹر ذوالفقار،لطیف بھٹی ، افتخار ہمدانی ، کا شکریہ ادا کیا۔