بیرسٹرسلطان کے ملین مارچ کی کامیابی کیلئے پی ٹی آئی آزادکشمیر دبئی متحرک

دبئی(سٹیٹ ویوز)یورپ میں بسنے والے کشمیری 27 اکتوبر کو ملین مارچ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھر پور ساتھ دیں۔ بیرسٹر سلطان چوہدری حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے ترجمان ہیں ماسٹر محمود ،ریاست گورسی، زوہیب خان ،عظیم رضا، انجم سمیر ملک کا مشترکہ بیان۔

پی ٹی آئی آزادکشمیر دبئی کے متحرک کارکنوں نے اپنےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد کشمیر برسٹر سلطان چوہدری کے جرمنی کے دورے اور ملین مارچ کیلئے یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کو ملین مارچ میں شامل ہوکر قائد کشمیر برسٹر سلطان صاحب کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیےبیرسٹر سلطان محمود چوہدری حقیقی معنوں کشمیریوں کے ترجمان ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیریوں کیلئے لازوال قربیاں ہیں ملین مارچ سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دبئی آنے کیلئے کارکنوں نے اطمینان و خوشی کا اظہار کیاہے اور اس بات کا عزم کیا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دبئی میں فقیدالمثال استقبال کیا جاے گا