بیریسٹرکےملین مارچ کو کامیاب بنانےکےلیےپی ٹی‌آئی رہنما متحرک

دوبئی (سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر گلف کے ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار ماجد شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپ میں بسنے والے تمام کشمیری 27 اکتوبر کو ملین مارچ میں شرکت کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا اور اقوام متحدہ کے سامنے بے نقاب کریں.

قائد کشمیر صدر پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسلہ کشمیر پر کی جانے والی پیش رفت مستقبل قریب میں بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پر اقوام متحدہ کو جگانے میں اہم کردار ہے جس طرح بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے گزشتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کیلئے اپنی انرجی صرف کی ہے ایسے کسی کشمیری لیڈر نے نہیں کی.

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر جو گزشتہ ہفتے یورپ کے سرکاری دورے پر تھے اس کے باوجود انہوں نے مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں کی مزہ تو تب ہوتا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ملین مارچ میں بحثیت وزیراعظم آزاد کشمیر خود بھی شامل ہوتے لیکن وہ ملین مارچ سے قبل ہی وطن واپس پہنچ گئے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں مسئلہ کشمیر پر کوئی مثبت پیش رفت ممکن نظر نہیں آتی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور وزراء قومی خزانے سے کثیر رقم بیرون ملک جا کر عیاشیاں کر رہی ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر کوئی موقف اختیار نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر پر بے شمار قربانیاں ہیں عالمی فورم پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بہتر انداز میں کوئی جنگ نہیں لڑ سکتا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بلا تنخواہ کشمیر کے سفیر ہیں اور پوری کشمیری قوم بہادر اور دلیر شخصیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیری قوم کی جس طرح بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ترجمانی کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اس محب وطن رہنماء کے شکر گزار ہیں جس مرد حر نے اقوام عالم میں کشمیر کے مسئلے کو تقویت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انشاءاللہ پاکستان میں آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور آزاد کشمیر میں میں بھی واضح تبدیلی متوقع ہے اب چوروں اور لٹیروں کے دن کم رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح کرپشن کے گارڈفادر میاں نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے اسی طرح ایک دن آزاد کشمیر کے مجاور حکمرانوں کا بھی احتساب ہو گا.