انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے زیراہتمام آزادحکومت کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے زیراہتمام آزاد کشمیرحکومت کے سترویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب میں فلاحی ؛ سیاسی، سماجی، مذہبی ؛ صحافتی اور ادبی تنظیموں کے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی بزرگ کشمیری راہنما انجینئر محبوب الرحمن تھے جبکہ صدرات انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے صدر سردار عبدالرزاق نے کی،اور سردار محمد عاشق نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد بلال کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا گیا جبکہ ہدیہ نعت عابد شمعون چاند نے پیش کی تقریب کی نظامت کے فرائض وسیم ساجد نے بڑی اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے صدر سردار عبدالرزاق نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آزادی کشمیریوں کے لہو میں شامل ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا،میں دیکھ رہا ہوں کہ تحریک آزادی کی تحریک جس زور و شور کے ساتھ جاری ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے۔

مہمان خصوصی انجینئر محبوب الرحمن اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم گزشتہ ستر سالوں سے بھارتی فوج کا ظالمانہ جبر برداشت کر رہی ہے، بھارتی حکومت استصواب رائے کو اور زیادہ روک نہیں سکے گا، بھارت کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے،آج ہم کا آزاد کشمیر پاکستانی بھائیوں کی بدولت آزاد ہوا اس کی آزادی کے لئے جس طرح قوم نے قربانیاں دیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستانی قوم کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیری بھارتی فوج کے ظلم کے باوجود پاکستانی پرچم کو سر بلند کرتے ہیں۔

اعزازی مہمان سردار محمد عاشق نے کہا ہمیں ملکر اقوام عالم کو بتانا ہوگا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق پر قابض بھی ہے اور ان پر طاقت کے ذریعے حکومت بھی کرنا چاہ رہا ہے، انشاءاللہ بہت جلد جموں کشمیر میں آزادی کی نوید آنے والی ہے چوہدری محمد رفیق اور راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ آج ہم کشمیر کا یوم آزادی منا تو رہے ہیں جس پر ہمیں خوشی بھی ہے کہ جیسا پوری دنیا دیکھ رہی ہے آزاد کشمیر کے اندر خود مختار حکومت ہے اور کشمیری بڑی اچھی زندگی گزار رہے ہیں مگر جب ہم سرحد پار دیکھتے ہیں تو ہماری خوشی دکھ اور تکلیف میں بدل جاتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں روزانہ نوجوانوں کا قتل عام روزانہ لوگوں کی پکڑ دھکڑ اور ماوں بہنوں کی بے حرمتی سے دل دہل جاتا ہے، آج بھی بھارت کشمیری عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔

م
جلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کے لوگ ازادی اور الحاق پاکستان کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، کشمیری عوام کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، ان کی مسلسل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جس طرح جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اور اس پر تقریر کی وہ حقیقی معنوں میں لائق تحسین تھی پاکستانی گورنمنٹ اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دیتی رہے گی، پاک میڈیا فورم کے صدر الیاس رحیم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ازادی اور پوری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی ہمارا پاکستان کے ساتھ رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے اور اج کشمیری یہی نعرہ بلند کر رہا ہیں۰ پاکستانی میڈیا نے مسلہ کشمیر کو اجاگر کر نے میں اہم رول ادا کیا ہے پاکستان ریاض راٹھور اور احسن عباسی نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم وستم سے کون واقف نہیں،اقوام متحدہ اور اس کے مبصرین آئے روز کشمیر میں ہونے والے ظلم کی داستانیں لوگوں کے سامنے پیش کرتے رہتے ہیں مگر اقوام عالم خاموش تماشائی بنا ہوا ہے میں سمجھتا ہوں کہ آج جو دوبارہ تحریک آزادی میں شدت آئی ہے وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بدولت ہے کیونکہ جب سے وہ برسراقتدار آیا ہے اس کے حکم پر وادی کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی نے بہت اہم تقریر کی مگر ہمارے اندر بھی کچھ کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کا اچھے انداز میں ساتھ دے سکے۔

یوم تاسیس کی تقریب سے جمعیت علما اسلام کے مولانا ہمایوں محسود نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آزاد کشمیر کی آزادی بہت بڑی نعمت ہے مگر جب پورا کشمیر آزاد ہوگا تب ہماری مکمل آزادی ہوگی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب سردار نصیر احمد اورطارق ایوب کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر چھوڑنا ہوگا کشمیر کشمیریوں کا ہے، اور وہ حق رکھتے ہیں کہ انہیں کس کے ساتھ الحاق کرنا ہے اور بھارت سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کا ہر شخص پاکستان سے الحاق چاہتا ہے، وسیم ساجد کا کہنا تھا کہ آج کا دن یوم تجدید عہد کا دن ہے کہ کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، آخر میں آزادکشمیر کی آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا تمام حاضرین نے تاریخی دن اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب منعقد کرنے پر انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے تمام عہدیدارن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔