Duba

شارجہ عدالت نے میاں منیرہنس کو سزا سنادی

دوبئی(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے سابق صدر میاں منیر ہانس کو شارجہ کی عدالت نے سزا سنا دی۔

منیر ہانس دھوکہ دہی مقدمے میں گذشتہ پچیس دنوں سے پولیس کی زیر حراست تھے ۔ پولیس نے تفتیش مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نہ صرف سزا سنائی بلکہ جرمانہ بھی عائد کیا ، مزید براں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سزا کی مدت دو مہینے ہے جو کہ پولیس کی زیر حراست دنوں کے علاوہ ہو گی۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید دو مہینے سزا کاٹنی ہو گی۔ دوسری جانب منیر ہانس اس مقدمے کی سزا کاٹنے کے بعد مزید مقدمات بھی بھگتائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں اس حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ منیر ہانس اپنے اپ کو سابق صدر آصف علی زرداری کا فرنٹ مین بتاتے رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے نام پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث رہے ہیں۔