bitcoin

ڈیجیٹل کرنسی کی مالیت 7000 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 7000 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

بلومبرگ کے مطابق بدھ کی شام ایک بٹ کوائن کی قدر تقریباً 7000 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔اس وقت مارکیٹ میں استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی مجموعی مالیت 110 ارب ڈالر ہے اور گذشتہ ایک سال میں اس کی مالیت میں سات گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال ہے کہ بٹ کوائن کی مالیت میں تازہ ترین اضافے کی وجہ وہ اعلان ہے جو امریکی کمپنی سی ایم ای گروپ نے کیا۔ اس کمپنی نے کہا کہ وہ بٹ کوائن سے متعلق نئی پراڈکٹ اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں متعارف کرائیں گے۔