آسٹریلیا میں طوطے انٹرنیٹ کے دشمن بن گئے

میلبرن(نیوزڈیسک)آسٹریلیا میں طوطوں نے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنی کی ساریں تاریں چباڈالیں جس سے کمپنی کو ہزاروں ڈالرز خرچ کرنا پڑگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں طوطوں نے ملٹی ملین ڈالر براڈ بینڈ نیٹ ورک کی تاروں پر حملہ کرلیا۔ انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنی کے مطابق طوطوں کی جانب سے چپائی جانے والی تاروں پر اب تک ہزاروں ڈالرز خرچ کیے جاچکے ہیں اور اس خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے پر مزید خرچہ آئے گا کیوں کہ تاروں کو بہت بری طرح چبایا گیا ہے جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق انٹرنیٹ کی تاروں کو بڑی چونچ والے طوطوں کی جانب سے چبایا گیا جو عمومی طور پر پھل، میوہ جات یا لکڑی وغیرہ کھاتے ہیں تاہم تاروں کو نقصان پہنچنے کےباوجود انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانی کی کوشش کی جارہی ہے اور طوطوں کی جانب سے حملے کے بعد ہر بار فائیبر تاریں بدلنے سے بہت لاگت آتی ہے۔

واضح رہے آسٹریلیا میں انٹرنیٹ سروس پہلے ہی سست روی کا شکار ہے اور عالمی رینکنگ میں اس کا 50واں نمبر ہے لیکن طوطوں کی جانب سے تاریں چبانے کے بعد سروس مزید خراب ہوگئی ہے۔