ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی کا نیا ماڈل کیسا ہو گا؟ تصاویر سامنے آگئیں

لاہور (سٹیٹ ویوز) گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا نے 2017ءمیں متعارف کرائے گئے کرولا جی ایل آئی کے ڈیزائن میں کافی تبدیلیاں کیں جس کے باعث صارفین نے اسے بہت پسند کیا مگر اب اس کے 2018ء ماڈل کے ڈیزائن کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔

تازہ ترین تصاویر اور معلومات کے مطابق کرولا جی ایل آئی کے 2018ء ماڈل میں صرف ڈیزائن میں ہی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور کوئی نیا فیچر شامل نہیں کیا جا رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق گاڑی کی ہیڈ لائٹس کے ڈیزائن میں واضح تبدیلی کی گئی ہے اور یہ پہلے سے بھی خوبصورت نظر آتی ہیں

جبکہ ان میں ہالوجین بلب کیساتھ ایل ای ڈی کلیئرنس لائٹس شامل ہیں۔فرنٹ سائیڈ پر لگی پارشل کروم پلیٹڈ گرل میں بھی کافی تبدیلی کی گئی ہے اور یہ نئے ڈیزائن شدہ ان ٹیک کے بالکل اوپر ہے جبکہ بمپر کے ڈیزائن میں بھینمایاں تبدیلی کی گئی ہے جس کے باعث دیکھنے میں یہ سپورٹس کار کے مزید قریب تر ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایل آئی کے 2014ء ماڈل کی نسبت 2018ء میں متعارف کرائے جانے والے ماڈل کے انٹیرئیر میں نمایاں تبدیلیاں ہوں گی۔ البتہ رنگوں کا چناؤ تبدیل نہیں کیا جائے گا جو جی ایل آئی کے انٹیرئیر کی پہچان ہے۔ اس میں حفاظت کے جدید فیچرز جیسا کہ اینٹی لاک بریکنگ سسٹم

الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن، بریک اسسٹنٹ وغیرہ بھی شامل کئے جائیں گے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 2018ء جی ایل آئی مینوئل کی قیمت 1,889,000 روپے کے قریب ہو گی جبکہ آٹومیٹک ورژن کی قیمت 1,964,000 تک ہونی چاہئے۔