روحانی شخصیت سائیں صدیق نےنوازشریف بارےخوشکن پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)معروف روحانی شخصیت و علم الاعداد کے ماہر سائیں محمد صدیق خاکی نے پیشنگوئی کی ہے کہ میاں نوازشریف کی کشتی بھنور سے نکل آئی ہے مخالفین نے انہیں اپنے طور پر ذبح کردیا تھا مگر اللہ کی کرم نوازی سے وہ بچ نکلے اب وہ ایک مرتبہ پھر عروج کی طرف جائینگے۔

یاد رہے کہ سائیں صدیق خاکی جن کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے فارورڈ کہوٹہ سے ہے اپنی پیشنگوئیوں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اعلی عہدوں پر فائز ہے ایک مرتبہ سابق صدر مشرف نے ان سے نوازشریف کے مستقبل کے بارے میں پوچھا تھا جب وہ اٹک قلعہ میں قید تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف بچ نکلیں گے اور وزیراعظم بنیں گے جس پر مشرف ناراض بھی ہوئے تھے سائیں صدیق خاکی نے چند ماہ قبل نوازشریف کی کشتی شدید بھنور میں پھنسنے کی بھی پیشنگوئی کی تھی۔

سائیں صدیق خاکی نے اس مرتبہ کہا ہے کہ حسد کرنے والوں کی ناکامی ہوگی نوازشریف کا سعودی عرب جانا نیک شگون ہے ان کے خلاف قائم کیے جانے والے کیسز میں بھی کچھ نہیں نکلے گااپنی تازہ ترین پیشنگوئی میں ان کا کہنا تھا کہ جشن منانے کی تیاریاں کرنے والوں کو مایوسی ہوئی ہے نوازشریف 2018میں ہر بحران سے سرخرو ہونگے اللہ رب العزت انہیں کامیابیاں کامرانیاں عطا فرماے گا میں نے پہلے بھی جو کہا وہ درست ثابت ہوا اس مرتبہ بھی شرط لگاتا ہوں انشاءاللہ نوازشریف کے برے دن چلے گئے ہیں۔