mehmood ul hassan

سرکاری افسرنےسیاسی پنڈتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

رپورٹ:عامرگردیزی
اسلام آباد:سٹیٹ ویوز

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیرکےطورپرقبل ازوقت ریٹائرڈ ہونےوالےسینئربیوروکریٹ ڈاکٹر محمودالحسن نےسیاسی پنڈتوں کوورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

سرکاری نوکری سےفراغت کے بعد ضلع کوٹلی کےاہم حلقہ چڑھوئی سےسیاست کاآغازکرنےکےحوالے سے ڈاکٹرمحمودالحسن بارےافواہیں پھیلیں توسیاسی پنڈتوں کاکہنا تھاکہ سرکاری افسروں کامخصوص غیرعوامی سٹائل اورمخصوص ڈیلنگ انہیں عوام سے گھلنے ملنے نہیں دیتی۔

اس تناظرمیں ریاستی سطح کےسیاسی لیڈرکےبغیرہی پہلی بارحلقےمیں پہنچنےپرانکے فقیدالمثال استقبال نےسیاسی پنڈتوں کاخیال غلط ثابت کردیا جبکہ چڑھوئی سےکامیاب ہوکرپہلے سینئروزیراورپھراپوزیشن لیڈربننے والے چوہدری یاسین کوبھی پریشان کردیاہے۔

ڈاکٹرمحمودالحسن کےاستقبالیہ جلسےمیں چڑھوئی میں مسلم لیگ کےسابق امیدوارقانون سازاسمبلی راجہ ریاست،راجہ عزیز،راجہ منور،اپوزیشن لیڈرچوہدری یاسین کی جانب سے ایڈمنسٹریٹرتعینات ہونےوالے چوہدری گلبہار،مسلم کانفرنس کےسابق امیدوار اسمبلی راجہ آفتاب اکرم سمیت حلقےمیں موجود نامور شخصیات نےشرکت کی اورانہیں بھرپورانداز میں خوش آمدیدکہا۔

ڈاکٹرمحمودالحسن نےاس موقع پر ساتھیوں کےمشورے سےمسلم لیگ کےپلیٹ فارم سےسیاست کااعلان بھی کیا۔