غیرملکی ملزمہ سےتفتیش کےدوران تصویرنےسوشل میڈیا پرطوفان برپاکردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) گزشتہ دنوں لاہور ائیرپورٹ سےمنشیات سمگل کرنےکی کوشش میں گرفتارکیےگئےجمہوریہ چیک کی خوبرو ماڈل گرل سےتفتیش کرنےکیلئے3 محکموں کے درمیان کھینچاتانی شروع ہو گئی ہے۔

کسٹم حکام نے ملزمہ کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی تھی لیکن انہوں نے ملزمہ کو انٹی نارکوٹکس کو حوالہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے کسٹم ہاوس میں بیٹھا رکھا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس اور اے ایس ایف چاہتے ہیں کہ وہ ماڈل گرل کو اپنی تحویل میں رکھ کر تفتیش کریں تاہم محکمہ کسٹم چیک ریپبلک کی خوبرو ماڈل کو کسی طور پر دوسرے محکمے کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ایف آئی اے کے اہلکار ملزمہ کے حسن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائے، واضح رہے کہ جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ماڈل گرل ٹیریزا ہلسکوا کو 2 دن قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اس کی وقت گرفتار کیا جب کسٹم حکام نے اسکی سامان کے تلاشی لیتے ہوئے 9 کلو ہیروئن برآمد کی۔

تاہم اب خاتون کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں محکمہ کسٹم اور ایف آئی کے افسران خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ غیر ملکی سمگلر خاتون کی یہ تصویر بظاہر فرمائشی لگ رہی ہے ، تصویر کے سامنے آتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرطوفان برپا ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا افراد افسران کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ خاتون تصویر میں انتہائی پرسکون اور خوشگوارموڈ میں نظرآرہی ہےجبکہ تصویرمیں موجود افسران بھی سنجیدگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔