SSp

گل احمد چورنگی پر ایس ایس پی ٹریفک کی آمد ،قابضین کو ہفتہ کی ڈیڈ لائن

کراچی (سٹیٹ ویوز)گل احمد چورنگی پر موجود تجاوزات اور بسوں و ٹرک کے غیر قانونی اڈوں کے حوالے سے ایک کھلی کچہری کا انعقاد مزکورہ چورنگی پر ہوا ،

اس کھلی کچہری میں ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی ، اسمال ٹریڈرز ضلع ملیر کے صدر شوکت ربانی ، یوسی داود چورنگی کے چئرمین مولانا زرین ، وائس چئرمین معراج خان سواتی ، یوسی مسلم آباد کے چئرمین ڈاکٹر شیر سعید ، وائس چیئرمین فیصل بخاری ، دونوں یونین کونسلز کے کونسلر صاحبان ، علاقہ عمائدین و علاقہ نے بھر پور شرکت کی ،

کھلی کچہری میں عوام الناس اور منتخب نمائندوں نے تجاوزات کی وجہ سے درپیش مشکلات سے ایس ایس پی ٹریفک کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ تجاوزات اور مہران ہائی وے پر موجود غیر قانونی بس و ٹرک اڈوں سے نجات دلائی جائے ،ایس ایس پی طاہر نورانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے قابضین کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی کہ وہ اس دوران مہران ھائی وے پر موجود تجاوزات کو ازحد ختم کردے بصورت دیگر بھرپور آپریشن کیا جائے گا

، جس میں گرفتاریاں بھی ہوسکتی ھیں ، اسکے علاوہ تجاوزات کے خلاف منتخب نمائندوں پر ایک کمیٹی کی تجویز بھی ایس ایس پی صاحب نے دی اور فوراََ کمیٹی بھی تشکیل پا گئی ، علاقائی منتخب نمائندوں نے قائد آباد ، داؤد چورنگی پر برسوں سے موجود تجاوزات کے خاتمہ پر ایس ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی گلی احمد چورنگی پر موجود تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا !!