نقیب قتل کیس ،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

کراچی ( سٹیٹ ویوز / نیو زڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکا کہنا ہے کہ نقیب قتل کیس میں صرف راؤ انوارکےخلاف کارروائی کافی نہیں۔ سندھ حکومت کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ عدالتیں صوبائی حکومت کے خلاف ازخود نوٹس لیں۔

اپنے خلاف قائم مقدمات کو بھی سیاسی قرار دیتے ہوئے بولے کہ سیاسی مقدمات نمٹانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔