جنید جمشید فاؤنڈیشن نے گڈاپ کے مکینوں کی خدمت کابیڑااٹھالیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گڈاپ میں پانی اور بجلی سے محروم چار گوٹھوں کو جنید جمشید آرگنائزیشن نے پانی اور بجلی کی سہولیت دیدی۔ آر او پلانٹ اور سولر سسٹم کا افتتاح، مکینوں کی جانب سے تعریف۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے پانی اور بجلی کی سہولت سے محروم لوگوں کو جنید جمشید کے ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن (انسان احساس) کی جانب سے جاڑا چھٹوگوٹھ، لال خان مری گوٹھ، بشیر ٹالانی گوٹھ اور خیر محمد گبول گوٹھ کو آر او پلانٹ اور سولر سسٹم دیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید، چیف ایگزیکیوٹو جاوید شیخ، فوزیہ قصوری، ضلع کاؤنسل کراچی کے میمبر سلیم بلوچ، یونین کاؤنسل چیئرمین عبدالغنی کلمتی، داد کریم بلوچ، جان محمد گبول، نور احمد بلوچ، قادر کھوسہ اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ہمایوں جمشید نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہم مضافاتی علاقون کے لوگوں کو پانی، بجلی کی سہولیات دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈاپ کی عوام کو پانی اور بجلی کی سہولیت ملنی چاہیئے۔ فوزیہ قصوری نے کہا کہ انسانی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم جنید جمشید کے خواب کو اس کی آرگنائزیشن کے حوالے سے تعبیر دینے کے لیئے کام کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکیٹو جاوید شیخ نے کہا کہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ گڈاپ کے لوگوں کو پینے کے پانی کے لیئے آر او پلانٹ اور سولر سسٹم دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کاؤنسل کراچی کے میمبر سلیم بلوچ اور عبدالغنی کلمتی نے کہا کہ اہم تنظیم کے بہت شکر گذار ہے جنہوں نے ہمارے گوٹھوں کو آر او پلانٹ اور سولر سسٹم دیا۔