rescue 1122 sheikhupura main image by state views

ریسکیو1122 شیخوپورہ کی ٹیم نےایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی

شیخوپورہ (محسن رضا/سٹیٹ ویوز) ریسکیو 1122 شیخوپورہ ایمانداری کی ایک اور اعلی مثال، حادثےمیں جانبحق ہونے والے شخص کی نقدی رقم ورثاء کےحوالے کر دی.

گزشتہ روز جیپ اورٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں ہلاک ہونے والے آرئیانوالہ فیصل آباد روڑ کے رہائشی محمد سلیم کے پاس سے نقدی 89 ہزار رقم برآمد ہوئی، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی طرف سے ہلاک ہونے والے کے ورثاء کو اطلاع دی گئی اطلاع ملنے پر متوفی کے بھائی ریسکیو آفس تشریف لائے جہاں پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد نے برآمد ہونے والی نقدی 89 ہزار ورثاء کے حوالے کی اور ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کی اور مرحوم کیلئے دعا مغفرت بھی کی-

اس موقع پرایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والےسلیم کے بھائیوں نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمت اور ایمانداری کے جذبہ کو سراہا اور ریسکیو انچارج رانا اعجاز احمد کاخصوصی شکریہ ادا کیا-