اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں استادکی جانب سےطالبہ کوبلیک میل کئےجانےکاانکشاف

بہاولپور(اعجازبٹ:سٹیٹ ویوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں اساتذہ کی جانب سےطالبہ کوبلیک میل کئےجانے کا انکشاف، عریاں تصاویرمانگی گئی نہ بھیجنے پر فیل کرنے کی دھمکیاں، طالبہ نے واٹس ایپ میسج کا سکرین شارٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا.

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور کے فیس بک پیج پرایک پوسٹ شیئرکی گئی ہے.جس میں واٹس ایپ پر کئے گئے پیغامات کا سکرین شارٹ بھی پوسٹ کیا گیا ہے جس کے مطابق کسی ٹیچر کی جانب سے طالبہ کو بلیک میل کیا گیا ہے اور طالبہ کی منت سماجت پر ٹیچر کی جانب سے عریاں تصویر نہ بھیجنے کی صورت میں فیل کئےجانے کی دھمکی دی گئی ہے.

اس بارے میں ذمہ دار اداروں نے تاحال کوئی ایکشن نہ لیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ذمہ داران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے واقع کی جانچ کروائیں اور اگر معاملہ ثابت ہو جائے تو ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں.