ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں ٹریفک حادثات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

جبکہ اوکاڑہ میں قصبہ 19 جی ڈی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔