ڈی پی اواوکاڑہ کی امن وامان میں بہتری لانےوالےپولیس افسران کومبارکباد

اوکاڑہ (رانا آصف/سٹیٹ ویوز) اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نےکہاہےکہ تھانہ جات میں آنے والے معزز شہریوں کےساتھ محبت، شفقت اور بھائیوں کی طرح پیش آﺅ جبکہ چوروں، ڈاکوﺅں اور سماج دشمن عناصرکےگرد گھیرا تنگ کردو یہ بات انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنزمیں کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اس میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے مقدمات کا جائزہ لیا اور امن و امان میں بہتری لانے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن کاشف حسین ہاشمی ،ایس ایچ او رینالہ سٹی آفتاب صابراور ایس ایچ او صدر دیپالپور قلب سجاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کار کردگی دیگر افسران کےلئےایک مثال سے کم نہیں ہے جنہوں نے اپنے علاقہ حدود میں امن و امان برقرار رکھنےاورکرائم میں کمی کی ہے.