شہر قائد میں پولیس کی کارروائی۔۔۔!

کراچی (نیوز ڈیسک ) پولیس نے کراچی کے علاقے پیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے15کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ایس پی اورنگی کا کہنا تھا کہ اہم معلومات پر پیر آباد کی فرنٹیر کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے 3اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہیں

جو منشیات کے کاروبار میں کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کی شناخت عبدالودو، شعیب اور عمر کے نام سے ہوئی ہیں جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے 15کلو گرام سے زائد منشیات اور ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہیں ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔