ایف آئی اے کا چھاپہ شرمناک ترین چیزیں برآمد

لاہور (سٹیٹ ویوز/نیوز ڈیسک ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے جنسی کھلونے ، جنسی طاقت بڑھانے کی گولیوں سمیت پرتشدد جنسی عمل کے معاون آلات برآمد ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خان میو کے مطابق ان کی ٹیموں نے جڑانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران جنسی کھلونے اور ادویات فروخت کرنے والا منظم گروہ پکڑا گیا جس کے تین کارندوں کو دھر لیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے ویاگرا ، بلیک کوبرا، جنسی ادویات، کھلونے اور معاون آلات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ ملزمان یہ مکروہ دھندا آن لائن چلاتے تھے اور آرڈر ملنے پر کوریئر کے ذریعے اپنے گاہکوں کو یہ مال سپلائی کرتے تھے۔ چھاپوں کے دوران ویب سائٹ چلانے کیلئے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔