شیخوپورہ میں ڈکیتی کی واردات، متاثرین نےجی ٹی روڈ بند کردی

شیخوپورہ (محسن شاد/سٹیٹ ویوز) شیخوپورہ میں ڈاکوراج جاری 4 دن میں دوسری بڑی واردات.

مین سرگودھاروڈ صدرچوک کے قریب موبائل شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لاکھوں مالیتی قیمتی موبائل فونزنقدی پچاس ھزار روپے لیکرفرارہو گئے. موبائل شاپ مالکان نے جی ٹی روڈ بلاک کر کےاحتجاجی مظاہرہ شروع کردیا.

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے شہر کی عوام اور تاجر برادری کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے. ہم تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا واضح رہے کہ چند دن پہلے اسی سرگودھا روڈ پر واقع یوفون فرنچائز پر بھی دن دیہاڑے ڈکیتی ہوئی تھی.