نقیب قتل کیس،آئی جی سندھ اب کیا کرنے جارہے ہیں۔۔۔!

کراچی(نیوز ڈیسک )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نقیب اللہ محسود کیس کی انکوائری کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان ہونگے،

جبکہ دیگر ارکان میں ایس ایس پی ذوالفقار مہر، ایس ایس پی عابدقائم خانی، ایس ایس پی جاوید اکبر ریاض اور ایس ایس پی عدیل چانڈیو شامل ہیں۔